؞   ایم آئی ایم کے صوبائی صدر شوکت علی ماہلی نظر بند
۱۷ دسمبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
ماہل (حوصلہ نیوز): شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے ایم آئی ایم کے صوبائی صدر شوکت علی ماہلی کو نظر بند کردیا گیا ہے۔ گھر سے باہر نکلنے پر روک لگادی گئی ہے، گھر کے باہر پولیس کا پہرا بھی لگا ہوا ہے۔
اطلاع کے مطابق ایم آئی ایم کے صوبائی صدر شوکت علی ماہلی مہاراج گنج میں ایک پروگرام میں شامل ہونے والے تھے، اس بات کی علم ضلع پولیس کو ہوا تو پولیس شوکت کو گھر سے باہر نکلنے پر روک لگا دیا ہے۔ منگل کی صبح اہرولہ ایس او اپنے دیگر سپاہیوں کے ساتھ شوکت کے گھر پر پہنچ گئے اور شوکت سے یہ کہا گہا کہ اوپر سے حکم ہے آپ گھر سے باہر نہیں نکل سکتے۔ ان کے گھر کے باہر پولیس کا پہرا لگا دیا گیا ہے۔
شوکت علی ماہلی نے بتایا ہےمنگل کے روز مہاراج گنج کے ایک پروگرام میں جانے کی اجازت ملی تھی لیکن منگل کی صبح ہی گھر پر پولیس نے آکر مجھے جانے سے روک دیا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

1 كيا خوب

7 افسوس

35 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.